ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کی کتنے فیصدآبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہو چکی؟

china vaccination
کیپشن: vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) چین نے ایک ارب افراد کو  کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز لگا دیں۔

 پوری دنیا میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، چین نے ایک ارب سے زیادہ افراد کو  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بہت جلد اپنے ملک کے اندر وبا پر قابو پا لیا تھا، تاہم جنوب مشرقی حصے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین اپنی پوری آبادی کو ویکسین لگانے کی کوشش میں ہے۔جمعرات کو نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفننگ میں بتایا کہ 15 ستمبر تک دو ارب 16 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے جنوب مشرقی صوبے فیوجیان کو اس وقت ڈیلٹا وائرس کا سامنا ہے جس کی وجہ سے 200 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان میں درجنوں اسکول جانے والے بچے ہیں۔