ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی سٹیشنز اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بحال 

Lahore,punjab
کیپشن: Cng station
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بحال ،ایل این جی ٹرمینل سے سپلائی شروع ہونے کےبعد گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مختلف شعبوں کے لیے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی، سیمنٹ اور غیر برآمدی صنعتی شعبوں کو رات نو بجے سے گیس سپلائی بحال کردی گئی ہے جبکہ فرٹیلائزر کے شعبے کو بھی جمعہ کی صبح سات بجے آر ایل این جی سپلائی شروع کردی جائے گی، ترجمان کے مطابق ایل این جی ٹرمینل سے سپلائی شروع ہونے کے باعث گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔