تمام کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

16 Sep, 2021 | 07:04 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2021 کی مد میں کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا،  ایڈہاک ریلیف پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے بورڈ نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں