ٹریفک پولیس  اہلکار کی کرپشن کا ثبوت فراہم کرنے پر 10 ہزار انعام

16 Sep, 2021 | 06:55 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)ٹریفک پولیس میں کرپشن روکنے اور لائسنسوں کے اجرا کے حوالے سے اہم فیصلے،ٹریفک اہلکاروں و افسران کےخلاف کرپشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کرنے والوں کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ ہفتے میں صرف 2 دن کئے جائیں گے اور 4 دن ڈی ایس پیزفیلڈ میں رہیں۔
 تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا  نے کرپشن روکنے اور لائسنسوں کے اجرا کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کرپشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کرنے والے شخص کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ڈرایئونگ لائسنس سینٹرز پر کرپشن برداشت نہیں ہو گی۔ڈرائیونگ ٹیسٹ والے ایریاپر جدید کیمرے لگائے جائیں۔تمام ڈی ایس پی صرف 2 گھنٹے دفتر میں گزاریں گے اور باقی فیلڈ میں ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے مزید کہا کہ ٹیسٹ ہفتے میں صرف 2 دن کئے جائیں گے اور 4 دن ڈی ایس پیز حادثات پر قابو پانے کے لیے فیلڈ میں گزاریں گے۔ڈی ایس پی کی غیر موجودگی میں کوئی کمرشل ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا،ڈرایئونگ لائسنس ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ہونگے اور کرپشن کی شکایت میں وہ خود ذمہ دار ہوگا۔تمام اضلاع میں ڈرایئونگ لائسنس فیس چسپاں ہونگی۔ڈرایئوروں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کسی صورت جعلی لگے برداشت نہیں ہونگے۔ جن ملازمین کے پنشن کیسز پینڈنگ ہیں وہ اہلکار مجھ سے رابطہ کریں۔تمام ڈی ایس پیز آج سے ہی اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کریں گے۔روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب بھیجا جائے گا ۔

مزیدخبریں