دل کے دورے سے بچنے کا انتہائی آسان طریقہ

16 Sep, 2021 | 06:23 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک ) دل کے امراض انتہائی سنگین اور جان لیوا ہوتے ہیں،بہت سی احتیاطی تدابیر اپنا کر دل کے دورے سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی مناسب مقدار میں پانی پینا دل کے دورے سے کافی حد تک بچا سکتا ہے یہ تحقیق امریکہ میں کی گئی، یومیہ بنیادوں پر  پینا دل کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آسان طریقوں کو اپناتے ہوئے دل کے دورے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

امریکی ادارہ امراض قلب، پھیپھڑے اور خون کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق بتایا گیا کہ عمر کی درمیانی حد میں خون میں سوڈیم کی مقدار کے تناسب کا خیال رکھنا اہم ہوتا ہے جبکہ جسم میں رطوبت کے تناسب سے دل کے امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ پتہ لگایا جاسکتا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے پانی کے زیادہ استعمال اور بائیں وینٹریکل کی دیوار کی موٹائی بڑھنے کے مابین رابطے کے امکان کا بھی جائزہ لیا، بایاں وینٹریکل دل کا اہم پمپنگ چیمبر ہے جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورت حال دل کے لیے خطرے کا سبب ہو سکتی ہے۔ پانی کے مناسب مقدار میں استعمال سے دل صحت مند رہتا ہے۔پانی، خون کی گردش مناسب طریقے سے جسم میں جاری رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

 اگر جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور وہ خشکی کا شکار ہو رہا ہے ایسے میں ردعمل خود کار طریقے سے ہوگا اور پانی کی طلب بڑھ جائے گی جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ لاحق ہونے یا دل کا دورہ پڑنے کا اندیشہ ہوبڑھ جاتا ہے۔

مزیدخبریں