اداکارہ شلپا شیٹی کو شوہر کے کاموں کا علم تھا یا نہیں؟ اہم بیان ریکارڈ

16 Sep, 2021 | 05:29 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی  نے کہا  ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اس قدر مصروف تھیں کہ شوہر کے کاموں  کی خبر نہیں رکھ پائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے  انکشاف کیا وہ  شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے  لاعلم تھیں،  انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ اس ویب سائٹ سے آنے والے پیسے کہاں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ شوہر کی مصروفیات پر نظر نہیں رکھ سکیں۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 
 

مزیدخبریں