تعلیمی ادارے کھلنے کے باوجود طلبا کیلئے پریشان کن خبر

16 Sep, 2021 | 03:55 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: کورونا کے باعث دس روز تک تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز، سرکاری سکولوں میں ماسک کے بغیر طلباء کے داخلوں پر پاپندی عائد رہی۔

تفصیلات کورونا کے باعث پنجاب بھر میں بند تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر کو بند کیا گیا تھا جبکہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے پر طلباء نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔گورنمنٹ اقبال حسین ہائی سکول گڑھی شاہو میں مڈل اور میٹرک کلاسز کے طلباء کو پچاس فیصد حاضری کی پالیسی کے تحت بلایا گیا جبکہ اساتذہ کے کورونا ویکسی نیشن کارڈز بھی چیک کیے گئے۔

سکول ہیڈ ماسٹر مرزا غلام حسین کا کہنا ہے کہ کووڈ کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا ہے اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ طلباء کے نصاب کو مکمل کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں، سکولوں میں طلباء کو متبادل ایام میں بلایا جا رہا ہے۔ بغیر ماسک آنیوالے طلباء کو سکول داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ویکسی نیشن مکمل کرواچکے ہیں، تاہم سلیبس مکمل کرانے کیلئے طلباء کو سو فیصد حاضری کی تحت سکول آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔  

مزیدخبریں