سرکاری افسروں کیلئے بری خبر، ایگزیکٹو الاؤنس نہیں ملےگا

16 Sep, 2021 | 03:33 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: او ایس ڈی افسروں کی موجیں ختم، صرف 3 ماہ تک کیلئےایگزیکٹو الاؤنس ملےگا جبکہ 3 ماہ بعد او ایس ڈی رہنےپرایگزیکٹو  الاؤنس نہیں ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے 3 ماہ بعد او ایس ڈی افسروں کا الاؤنس بندکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کورس پرجانےوالے افسروں کو بھی ایگزیکٹیوالاؤنس نہیں ملےگا۔ میڈیکل چھٹی، میٹرنیٹی چھٹی والےافسران بھی محروم رہیں گے جبکہ بغیرتنخواہ چھٹی پرجانیوالوں کوبھی ایگزیکٹوالاؤنس نہیں دیاجائےگا۔او ایس ڈی افسران کا الاؤنس بند کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں