عظمت مجید: لاہوریوں کے لیے خوشخبری، ایسکپو سنٹرمیں سپورٹنک ویکسین بھی بالکل مفت عام شہریوں کو لگائی جارہی ہے،یاد رہے سپوٹنک ویکسین شروع میں نجی ہسپتالوں اور نجی لیبارٹری سے شہری مہنگے داموں لگواتے تھے۔
اب ایکسپو میں عام شہری مفت سپوٹنک ویکسین لگوا سکیں گے۔ایسکپو حال 3 میں سپورٹنگ کے ساتھ فائزر ویکسین لگوائی جارہی ہے ایکسپو انتظامیہ کے مطابق شہری اپنا اصلی شناختی کارڈ دیکھا کر سپورٹنگ اور فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ 15 سال کے بچے اپنا اصلی بے فارم دیکھا کر فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں اور شہری ہفتے میں کسی بھی دن اتوار کے علاوہ ویکسین لگوا سکتے ہیں کیونکہ اتوار کو ایسکپو میں صرف ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاتی ہے۔