ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے مخصوص ’خصوصی گلاس‘ کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ شیئر کردیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں اُن کا ایک مخصوص گلاس اکثر اوقات ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ گلاس متعدد بار سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بھی آ چکا ہے۔اب مریم نواز کی جانب سےسوشل میڈٰیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اُن کے ہاتھ میں یہ گلاس دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
مریم نواز کی شیئر کی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔چند صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ضرور مریم نواز کا ’لَکی‘ گلاس ہے جسے وہ اتنی زیادہ توجہ اور اہمیت دیتی ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز کے ہاتھ میں یہ گلاس سب سے پہلے پی ڈی ایم کے ایک جلسے کے دوران دیکھا گیا تھا۔