زیرزمین پانی کے تحفظ سےمتعلق کیس،پی سی بی کو این اوسی کے اجرا کاحکم

16 Sep, 2021 | 02:50 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: زیرزمین پانی کاتحفظ اورماحولیاتی آلودگی سےمتعلق کیس، لاہورہائیکورٹ کا پی سی بی کوقذافی سٹیڈیم میں منصوبہ کیلئےاین اوسی جاری کرنےکاحکم

 تفصیلات کے مطابق لاہور  ہائیکورٹ نےبارش کے  پانی کو محفوظ بنانےکےمنصوبےکیلئےاحکامات جاری کئے،جسٹس شاہدکریم   نے ریمارکس دیئے پی سی بی بارشی پانی کےتحفظ کیلئےواساکےساتھ تعاون کرے،کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیزکوواساکےسیوریج کنکشن کےواجبات ادائیگی کاحکم جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی ،واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر پیش ہوئے سید کمال، حیدرایڈووکیٹ نے عدالت کوکیےگئے اقدامات بارے آگاہ کیا ،کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیزڈیڑھ ارب کےواجبات ادانہیں کررہیں،شہر میں28 مختلف سروس سٹیشنز کو چیک کیا گیا،سیدکمال حیدرایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ  14سروس سٹیشنزپر ری سائیکلنگ پلانٹ آپریشنل پائے گئے، 10ری سائیکلنگ پلانٹ نان آپریشنل پائے گئے، واٹر کمیشن3سروس سٹیشنزسیل،ایک کےمالک کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ لاہورہائیکورٹ کا پی سی بی کوقذافی سٹیڈیم میں منصوبہ کیلئےاین اوسی جاری کرنےکاحکم۔

مزیدخبریں