ویب ڈیسک: اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں خواتین کے لیے دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
معروف اداکارہ وینا ملک نے جرمن نشریاتی ادارے کی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خیبر پختونخوا کی طالبات کو زبردستی پردہ کروانے کی حمایت نہیں کی صرف پردے کی حمایت کی تھی اور طالبات کے چادر اوڑھنے کی خواہش اب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اور کردار کے لیے ہر وہ لباس پہننے کو تیار ہی جو موزوں ہو گا۔
وینا نے پاکستان سے متعلق کہا کہ ہمارا ملک ایک خود مختار ملک ہے، یہاں لوگ ہر قسم کے کپڑے پہن رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ شوبز میں ہمارا ڈریس کوڈ ہونا چاہیے، حکومت کو ہمیں کوئی ڈریس کوڈ دیناچاہیے کہ آپ نے ان حدود میں رہنا ہے۔
میزبان نے وینا سے سوال کیا کہ آپ نے انسٹاگرام پر برقعہ میں ملبوس تصویر ڈالی ہے کہیں آپ کا ارادہ افغانستان جانے کا تو نہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں قندھار جانا پسند کروں گی، مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔اداکارہ نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت قائم کی ہے، افغانستان طالبان سے منسلک ہے، یہ ان کی ہی زمین اور جگہ ہے جس کیلئے انہوں نے طویل جنگ لڑی۔