سٹی 42: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےمالی سال 22-2021 کے بارہ ارب کے بجٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ، لاہور میں مزید تین نئی ویسٹ ڈمپنگ سائٹس بھی زیر غور ہیں ۔ رواں سال کمپنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی نظر آئے گی ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر
تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مالی سال22-2021 کے بجٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ۔ کمپنی کا رواں سال کا بجٹ بارہ ارب پر محیط ہوگا ۔ بجٹ میں زیادہ حصہ چار ارب تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوگا ۔ لاہور میں مزید تین نئی ویسٹ ڈمپنگ سائٹس بھی زیر غور ہیں ۔ ملتان روڈ ، برکی روڈ اور لاہور شیخوپورہ کی حدود پر جگہیں تلاش کی جارہی ہیں ۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ رواں سال کمپنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی نظر آئے گی ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی مکمل طور پر آپریشنل موڈ پر آچکی ہے ۔ کمپنی کے آئندہ کنٹریکٹس میں ماضی سے واضح بچت نظر آئے گی، لاہور کمپوسٹ پرمکمل طور پر توجہ مرکوز ہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی سی ای او نے لینڈ فل سائٹس پر ویسٹ کو ٹھکانے لگانے،ورکشاپ کی ورکنگ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ،سی ای او نے لینڈ فل سائٹ پر درپیش مسائل اور اس کے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ لینڈ فل سائٹس کے تمام داخلی اور خارجی راستے جلد سے جلد کلیئر کرانے کی ہدایات دیں ۔
رافعیہ حیدر کا کہنا تھاکہ ورکشاپس پر تمام آؤٹ آف آرڈر گاڑیوں کو فی الفور مرمت کرکے سائٹ کے بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ کو جدید نظام سے مزین کرنے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ لینڈ فل سائٹس کے تمام ملازمین اپنی 100فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔