ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار عام شہری تفریح کیلئے خلا میں پہنچ گئے

Space
کیپشن: Space
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلا میں پہنچ گئے، خلائی مسافروں نے 200 ملین ڈالر خرچ کر کے ٹکٹ حاصل کی۔

سیرو تفریح کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، معروف اسپیس ایکس کمپنی نے خلائی سیاحت کا آغاز کر دیا، خلائی شٹل نے چار عام شہریوں کے ساتھ زمین کے گرد چکر لگانا شروع کر دیا، یہ شہری تین دن تک خلا میں رہیں گے، خلائی گاڑی زمین کے مدار میں 27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی، خلائی گاڑی زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کر رہی ہے۔

چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔

اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ  پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer