فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے والد پر تشدد

16 Sep, 2021 | 01:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:     نجی اسکول کی انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے سامنے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

   کراچی کے ایک نجی اسکول  نے فیس ادا نہ ہونے پر بچے کے سامنے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔

بچے کے والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم اسکول کا دورہ کرنے پہنچی تو اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مزیدخبریں