ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خا ن کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو جب ضرورت پڑ گئی برطانیہ میں ایک رکشے کی ۔۔ تو پاکستانی نے مدد کے لئے بڑی شرط پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کو برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے وہاں مقیم پاکستانیوں سے مدد لینے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی ٹویٹ میں برٹش پاکستانیوں کا مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں فلمبندی کے لیے آئندہ ہفتے لندن میں پاکستانی سٹائل رکشے کی تلاش ہے۔ کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس رکشہ ہو؟‘خرم ظہور نامی ٹویپ نے شرط عائد کی وہ بتائے گئے وقت پر رکشہ فراہم کر سکتے ہیں البتہ انہیں رکشہ ڈرائیور کا رول دیا جائے۔
احتشام الحق نامی صارف نے جوابی ٹویٹ میں ساؤتھ ہال اور برمنگھم میں پاکستانی سٹائل رکشے کی موجودگی کی اطلاع دی تو پتہ چلا کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کو بھی لٹل پاکستان ہی بنا ڈالا ہے اور پاکستانی رکشے برطانیہ میں خاصے مقامات پر موجود ہیں۔ یہی نہیں کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے طورپر چلنے والا بدنام زمانہ '' منی بس'' بھی موجود ہے اور ٹرک آرٹ سے لشکتا چمکتا بیڈ فورڈ ٹرک بھی ۔ تو جمائما گولڈ اسمتھ کو رکشہ کے ساتھ ساتھ منی بس اور ٹرک بونس کے طور پر مل گئے۔