پاکستان میں کوئی با اثر شخصیت ہی موجود نہیں

16 Sep, 2021 | 01:30 PM

Sughra Afzal

مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی کوئی شخصیت شامل نہیں ہے۔

ٹائم میگزین کی جانب سے سنہ 2021 کیلئے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر شہزادی ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو دیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین نے مجموعی طور پر چھ کیٹگریز میں با اثر افراد کی فہرست شائع کی ہے اور شاہی جوڑے کو آئیکون کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ، امریکہ کی نائب صدر کاملہ ہیرس، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، افغانستان کی خاتون صحافی محبوبہ سراج، افغانستا ن کے ڈپٹی وزیر اعظم اور طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک،  ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک، ویکسین بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک آدار پونا والا کو بھی دنیا کے 100 با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی گلوکارہ بلی ایلش، برٹنی سپیئرز، اداکارہ سکارلیٹ جوہنسن، کیٹ ونسلیٹ اور جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا بھی ٹائم میگزین کی دنیا کے با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

مزیدخبریں