ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریبوں کی سواری چوروں کےنشانے پر۔۔ صدر ڈویژن کا پہلانمبر

غریبوں کی سواری چوروں کےنشانے پر۔۔ صدر ڈویژن کا پہلانمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : رواں سال چوروں نے غریب کی سواری کو سب سے زیادہ ٹارگٹ کیا ۔ رواں سال میں ابتک اٹھ ہزار چھیانوے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری میں پہلے نمبر پر رہی۔
  تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر میں  جرائم رکنے کا نام نہیں لےرہے وہیں  رواں سال چوروں نے غریب کی سواری کو سب سے زیادہ ٹارگٹ کیا، پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کےمطابق  شہرمیں ابتک 8ہزار 396موٹر سائیکلیں چوری ہوچکیں ہیں،سب سے زیادہ موٹر سائیکلزچوری کے واقعات صدر ڈویژن میں ہوئے۔
پولیس رپورٹ  کے مطابق صدر ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کرنےکے 2074، سٹی ڈویژن میں  1782 موٹر سائیکل چوری  ہوئے،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1529، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1229، کینٹ ڈویژن میں 1015،سول لائنزڈویژن میں 767موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں