پاکستانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی دنیا مانگ بڑھ گئی 

16 Sep, 2021 | 12:14 PM

 ویب ڈیسک : پاکستانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی۔ چار ہزار ڈاکٹر چھ ہزار ہیلتھ پروفیشنلز 59 ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے لے کر 30 اگست 2021 تک پاکستان سے تین ہزار 976 ڈاکٹرز سمیت چھ ہزار307 ہیلتھ پروفیشنلز نے صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے کے لیے دنیا کے 59 ممالک کا رخ کیا۔  بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وبائی صورت حال کے پیش نظر پاکستان سے ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ اور ایکسرے ٹیکنیشنز کی طلب میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 2019 سے 2021 کے دوران سب سے زیادہ تین ہزار 976 ڈاکٹرز، ایک ہزار 942  نرسز، 219 فارماسسٹ اور 160 ٹیکنشنز بیرون ملک گئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہزار 314 ڈاکٹرز برطانیہ، 753 سعودی عرب، 403 آئر لینڈ، 377 امریکہ، 250 چین، 243 کویت اور 166 ڈاکٹرز متحدہ عرب امارات گئے۔ اس کے علاوہ 86 ڈاکٹرز مالدیپ، 73 قطر، 57 عمان، 47 کینیڈا، 28 بحرین، 17 آسٹریلیا، 16 عراق، 14 برونائی، 13 جرمنی اور 10 ملائیشیا گئے۔ سب سے زیادہ نرسز نے کویت کا رخ کیا جن کی تعداد ایک ہزار 118 رہی جبکہ یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس کے 752 نرسز سعودی عرب اور 39 متحدہ عرب امارات گئے۔ 142 ایکسرے ٹیکنیشنز اور فارمسسٹ کویت، 142 ہی سعودی عرب اور 51 متحدہ عرب امارات گئے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی قلیل تعداد میں جن ممالک میں ملازمتیں حاصل کیں ان میں کرغزستان، ناروے، سنگاپور، صومالیہ، سپین، سوڈان، ازبکستان، ڈنمارک اور فن لینڈ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں