(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اپنی بولڈ لک اور ڈانسنگ ویڈیوز کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اب نورا فتیحی نے ایسی خواہش کا اظہار کیا کہ جسے سن کر سب دنگ رہ گئے۔
مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں بے مثال شہرت پائی اور ان کے گیت ’دلبر دلبر‘ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ارب ’ویوز‘ کا ریکارڈ قائم کیا، نورا فتحی متعدد بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں۔
ڈانسر گرل نورا فتیحی نے اپنی انہونی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میری شادی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان سے ہو جائے
اس موقع پرکرینہ کپور نے کہا کہ سیف علی خان کوآپ کا ڈانس بہت پسند ہے جس پر ڈانسر گرل نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر میں دلہن بنی تو تیمور کی بنوں گی، اس بات سے کرینہ کپور ہنس پڑیں اور کہا کہ ابھی تو وہ بچہ ہے بڑا ہوتا تو ضرور شادی کروادیتی۔