ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کیلئے ایچ ای سی کا بڑافیصلہ

فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کیلئے ایچ ای سی کا بڑافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گریجوایٹس کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا حکم نامہ ، فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کو نام کےساتھ ڈاکٹرلکھنےسےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق   ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب  سے  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نام مراسلہ جاری  کیا گیا ہے جس میں  فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کےگریجوایٹس کو نام کےساتھ ڈاکٹرلکھنےسےروک دیا ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا  ہےکہ فزیکل تھراپی اورڈی فارمیسی  گریجوایٹس نام کےساتھ ڈگری کا مخفف لکھیں گے، فزیکل تھراپی کیلئے پی ٹی اور فارم ڈی کا مخفف استعمال ہوگا ،دونوں ڈگریزکےحامل افراد نام کے ساتھ آفیشل طور پر مخفف کا استعمال کریں گے ۔   ہائر ایجوکیشن کمیشن  کا کہنا ہے  مخفف کے استعمال سے گریجوایٹس کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔