ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز: 23 اضلاع سے نفری طلب

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز: 23 اضلاع سے نفری طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لئے ٹریفک پولیس نے پنجاب کے 23 اضلاع سے مدد مانگ لی،400 وارڈنز اور چھ ڈی ایس پیز طلب کر لیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس  کی جانب سے  پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے  پنجاب کے23 اضلاع سے ٹریفک پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے،ڈی آئی جی ٹریفک  کی جانب سے  ڈی پی اوزاورسی ٹی او فیصل آباد  کو ارسال کیے گئے مراسلے کےمطابق  میچز کیلئے6 ڈی ایس پیز،160 وارڈنز ،240 ٹریفک اسسٹنٹس  طلب کیے گئے ہیں،نفری کو گاڑیاں،گن مین،فیول کارڈ،وائرلیس کارڈزو دیگر سامان لیکر 21 ستمبر تک پولیس لائنز کیپٹن مبین شہیدپہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق 22ستمبر سے4 اکتوبر تک نفری سے سپیشل ڈیوٹی لی جائے گی ،جن اضلاع سے نفری طلب کی گئی ہے ان میں  فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال، لودھراں،وہاڑی ، خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ،ملتان،حافظ آباد بہاولپورو دیگر اضلاع شامل ہیں