ویب ڈیسک : ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک کا ایکشن, اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے نیچے آگیا
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر 169.12 روپے سے کم ہوکر 168.30روپے پر آگیا، گز شتہ انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔