رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری بڑھتی مہنگائی پر پھٹ پڑیں

16 Sep, 2021 | 10:23 AM

ویب ڈیسک: بجلی ،آٹا ،پٹرول سب مہنگا ہوگیا، زندگی بچانے والی ادویات بھی 17 فیصد مہنگی کردی گئیں ، یہ  کہتے تھے اوپر لے کر جاؤں گا کتنا اوپر لے کر جانا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فروغ نسیم اور شہزاد اکبر صرف ہمارے کیسز کے پیچھے پڑے رہتے ہیں،پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، 70 یا 75 روپے پٹرول پر یہی جھوٹی حکومت شور مچاتے تھے، اب  ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہے پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگا ڈالر ہے ، کنٹونمںٹ  بورڈالیکشن میں حکومت کے منہ پر زور دار تھپڑ  انکے منہ پر پڑا یہ بے شرم ہیں انکو ذرا بھی شرم ہوتی تو استعفے دیتے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری  کا کہنا  تھاکہ عام آدمی ذلیل ہو گئے، بجلی ،آٹا ،پٹرول سب مہنگا ہوگیا، زندگی بچانے والی ادویات بھی 17 فیصد مہنگی کردی گئیں ، یہ  کہتے تھے اوپر لے کر جاؤں گا کتنا اوپر لے کر جانا ہے، عام عوام کے ساتھ تبدیلی نے بہت ظلم کر لیا، تبدیلی والوں کا بھی شوق اتر گیا ،عمران خان صاحب جھوٹ تو نہ بولا کریں ۔

عظمی بخاری  کا مزید کہنا  تھاکہ عمران خان صاحب  جب کسی بات کا  پتا نہیں  تو منہ مت کھولا کریں، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان عوام کو بہا لے جائے گا ۔مہنگائی اور پیٹرول میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،وزیر اعظم  عمران خان صاحب  آپ نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں، پاکستان میں خودکشی کے رحجان میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں