کورونا نے بچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا

16 Sep, 2021 | 11:23 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صوبے فوجیان کے 3 شہروں میں کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کا پھیلاؤ بڑھ گیا، 36 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد اب تک اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق چین کے شہروں پتیان اور شیامین میں بچوں سمیت 100 سو سے زائد افراد میں ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے بعد پڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق قیاس کیا جا رہا ہے کہ ان شہروں میں کورونا   ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاؤ کا آغازجنوب مشرقی شہر پتیان کے ایک پرائمری سکول سے ہوا، جس کے بعد حکام نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے سکولوں کو بند کرتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ فوجیان صوبے کے 32 لاکھ آبادی والے شہر پتیان کے تمام شہریوں کو ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردیں گئی ہیں، شہر میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کا تعلق سنگاپور سے واپس آنے والے شخص سے جوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد افراد ڈیلٹا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق سکول میں پھیلنے والی اس وبا نے 12 سال سے کم عمر بچوں میں ویکسی نیشن کرانے اور قرنطینہ کی مدت پر سوالات پیدا کر دیئے ۔

مزیدخبریں