(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ نکیتا راول کو بھارت کے وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نکیتا راول اپنی خالہ کے گھر کے باہر چہل قدمی میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک کار میں نقاب پوش چار مسلح افراد آئے اور انہوں نے اداکارہ سے قیمتی اشیا چھین لیں۔
نکیتا راول کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت ہی خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا، ڈکیتی کے 10 منٹ تک انہیں یہی خوف رہا کہ کہیں لوٹ مار کے بعد یہ میرا ریپ نہ کردیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے خود کو محفوط کرنے کیلئے کپڑوں کی الماری میں چھپالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سے جو اشیا چھینی گئی ہیں ان کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔ اداکارہ نے پولیس کو اندراجِ مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں۔