چیئرمین پیپلزپارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

16 Sep, 2021 | 09:57 AM

سٹی 42: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق چیئر مین  پیپلزپاڑٹی  بلاول بھٹو    کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹرول پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ ، پٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا  کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟  سستا پٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی۔

مزیدخبریں