ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کے سابق نائب صدر کی رونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Amrullah Saleh
کیپشن: Amrullah Saleh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پا رہا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔

بعض بھارتی صحافیوں  کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں، ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا، وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کی، انہوں نے کچھ روز تک مزاحمت بھی کی تاہم طالبان وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، اس کے بعد سے امراللہ صالح روپوش ہیں۔

کچھ روز پہلے طالبان نے امراللہ صالح کے گھر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer