ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار4 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3ہزار12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ15 ہزار821ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار4 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔
پنجاب میں اب تک 12 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار210،خیبرپختونخوا 5 ہزار 329، اسلام آباد 893، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کوروناکے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار196، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار549، بلوچستان میں 32 ہزار671، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 ہو گئی ہے۔