سٹی 42: کورونا کےباعث بند تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا، این سی اوسی کی ہدایت پر شہر کے تمام سکولز کورونا کے باعث گزشتہ10 روز سے بند تھے۔
تفصیلات کے مطابق
محکمۂ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔ صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔ محکمۂ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔شہربھر میں کورونا کے باعث بند تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، تعلیمی اداروں کو کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 6 ستمبر کو بند کیا گیا تھا، این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر تک بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،ایس او پیز، پچاس فیصد حاضری کے تحت طلبہ سکول وکالج آ سکیں گے جبکہ ایک روز آنے والے طلبہ کو اگلے روز چھٹی ہوگی،
محکمہ تعلیم کی جانب سے جار ی ایس او پیز کے مطابق بغیر ماسک طلبہ کو سکول داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اساتذہ 100فیصد حاضری کے تحت روزانہ سکول وکالج آئیں گے۔ کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ادارہ ذمہ دار ہوگا،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کیجائے گی،محکمۂ صحت پنجاب نے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔