پٹرول مہنگا ہونے پر جنگلی جانور آپے سے باہر؛ پٹرول پمپ پر حملے کی ویڈیو

16 Sep, 2021 | 12:02 AM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان میں ہوشربا مہنگائی کے طوفان میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔جس سے عوام پر شدید دباﺅ بڑھے گا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خنزیر کو پٹرول پمپ کھڑے لوگوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مہنگائی کا ایک نیا طو فان آگیا، عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے حکومت دن رات مختلف ہربے استعمال کررہی ہے تاکہ غریبوں کو ختم کیا جائے، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مزید مشکل ہوکررہ گیا ہے،اس حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ عوام کا رد عمل اور احتجاج صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہوتا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں ایک مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی،ویڈیو میں ایک خنزیر کو پٹرول پمپ پر کھڑے افراد پر حملہ کرتے دکھایا گیا۔لیکن انڈین چینل نے اس حملے کو پٹرول کی قیمت میں اضافے پر خنزیر کے غصے اور احتجاج سے تشبیہ دی تھی،ویڈیو میں خنزیر بار حملے دکھائی دے رہا ہے،یہ ویڈیو خوب وائرل بھی ہوئی، آج یہ ویڈیو پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مماثلت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں