ریپ کرنے کی دھمکیاں دینے والاابشام بلوچ تاحال گرفتار نہ ہوسکا

16 Sep, 2020 | 10:43 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(عرفان ملک) لاہور پولیس کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی،  لڑکی کو جان سے مارنے والے کے خلاف مقدمہ تو درج کیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوا ۔ملزم کی جانب سے مقدمہ کے باوجود لڑکی کو سوشل میڈیا پر ریپ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حکام کے مطابق سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی نوجوان لڑکی کو اس کے سکول فیلو ابشام بلوچ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے اور اس کا ریپ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ۔  پولیس نے دو ماہ قبل لڑکی کے والد کی مدعیت میں سندر تھانے کی حدود میں مقدمہ درج کر لیا تاہم گرفتاری نہ کی جا سکی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم پچیس ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہے جس کے بعد بھی نوجوان سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتا رہا۔

سوشل میڈیا پر ابشام کی جانب سے دھمکیوں کا ٹرینڈ بھی چلا اور حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی اس کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ ابشام اور اس کی والدہ کے خلاف درج کیا گیا کیونکہ ابشام اپنی والدہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی استعمال کرتا رہا ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ابشام کے گھر بحریہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکے ۔

مزیدخبریں