ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنگر خانوں میں فراہم کیے جانیوالے کھانے کی تفصیلات جاری

لنگر خانوں میں فراہم کیے جانیوالے کھانے کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور شہر میں قائم ہونے والے نئے اور پرانے لنگر خانوں میں شہریوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، گزشتہ روزلنگر خانوں میں 9 ہزار 136 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔

لوئر مال: ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گزشتہ روز نئے لنگر خانوں میں 2940 افراد کو کھانا کھلایا گیا اور پرانے لنگر خانوں میں 6176 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ نئے لنگر خانوں کی گزشتہ روز کی تفصیلات کے مطابق تحصیل ماڈل ٹاؤن میں قائم نئے لنگر خانہ ہمدرد چوک ٹاؤن شپ میں 455، کاہنہ نو 320 اور شاہ جمال 320 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ تحصیل سٹی میں فروٹ و سبزی منڈی لنگر خانہ میں 195، اپوزیٹ داتا دربار 1000 جبکہ شاہ عالم مارکیٹ میں 135 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں میاں میر ہسپتال میں قائم لنگر خانہ میں 200 جبکہ تحصیل شالیمار میں ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ قائم لنگر خانہ میں 350 افراد کو کھانا کھلایا گیا۔ پرانے لنگر خانوں کی گزشتہ روز کی تفصیلات کے مطابق تحصیل کینٹ میں طفیل روڈ پر قائم پرانے لنگر خانہ میں 600، تحصیل سٹی میں لاری اڈہ پر قائم 315 اور انار کلی بازار میں 280 افراد کو کھانا کھلایا گیا۔ 

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں گورمے لنگر خانہ میں 2398، سلیمانی لنگر خانہ شادمان میں 470، سلیمانی لنگر خانہ گو پٹرول پمپ مین والٹن روڈ پر 250، بحریہ دستر خوان پیکو روڈ 650 اور سلیانی لنگر خانہ سیون اپ چوک پر 635 افراد کو کھانا کھلایا گیا۔

اسی طرح تحصیل رائیونڈ میں چک نمبر 62 کوٹ جاون میں 200، ٹرائیکون ویلی ملہونوال میں 113، محافظ ٹاؤن میں 100 اور فری دستر خواں خالق آباد میں 160 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ یکم ستمبر سے لیکر اب تک مجموعی طور پر نئے لنگر خانہ میں 66270 لوگوں کو کھانا فراہم کیا گیا ہے اور پرانے لنگر خانوں میں 01 لاکھ 34 ہزار 16 لوگوں کو کھانا فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ دو سو چھیاسی افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور لنگر خانوں میں مستحق، غریب اور نادار افراد کی سہولیات کے لئے لنگر خانوں میں کھانا کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔