(حافظ شہباز علی) ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں، پی سی بی کے پیٹرن وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں اداروں کی شمولیت کی تجویز کومسترد کردیا۔
اداہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ قومی ٹیم کے دو سابق اور ایک موجودہ کپتان بھی وزیر اعظم کو ادارہ جاتی کرکٹ کی بحاکی پر راضی نہ کرسکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ،محمد حفیظ اور موجودہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کو ادارہ جاتی کرکٹ بحالی کے لئے کرکٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا،تمام تر دلائل کے باوجودمصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی پیٹرن کو رام کرنے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مصباح الحق ، اظہر علی اور محمد حفیظ پر واضح کیا کہ موجودہ سسٹم ہی کے تحت پاکستان کرکٹ آگے جاسکتی ہے ،اس ساری صورت حال کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کی بحالی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں ۔