بیوی کی شوہر کو رسیوں سے باندھ کر پٹائی

16 Sep, 2020 | 04:10 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:شوہر اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو بیوی نے رسیوں سے باندھ کر پٹائی کردی ۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی اپیلیں کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون خانہ نے اپنے شوہر سے رسیوں کو باندھ رکھا ہے اور ایک موٹے ڈنڈے سے بری طرح پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی بھیک مانگ رہا ہے جس کا خاتون خانہ پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوتا اور وہ مسلسل اپنے شوہر کو پٹتی رہیں۔

پٹائی کے دوران شوہر وعدہ کرتا بھی نظر آتا ہے کہ اب وہ شراب کو کبھی ہاتھ نہیں لگائے گا اور نشہ کرنے کے بجائے اپنے کام دھندے پر توجہ دے گا۔ یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے کی ہے اور یہ واقعہ کب رونما ہوا اس حوالے سے فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

یاد رہے بیویوں کی خدمت کرنیوالوں کو معیوب سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں تو اسے ’’ رن مرید‘‘ کہا جاتا ہے،ایک شخص نے دوران پرواز ’’رن مریدی ‘‘ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کی خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 6گھنٹے کی پرواز کے دوران یہ آدمی مسلسل کھڑا رہاتاکہ اس کی بیوی سیٹوں پر آرام کر سکے۔ کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس آدمی کی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ صارفین کو بتایا ہے جس پر ایک ہلچل مچ گئی۔ اس خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی 6گھنٹے تک جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑا رہا اور اس کی بیوی سیٹوں پر لیٹ کر آرام سے سوتی رہی۔

مزیدخبریں