(سٹی42)پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی خاتون صارف کی کلاس لے لی،اخلاقی اقدار اور پردےکا درس دینے والی سوشل انسٹاگرام صارف کو اداکارہ نے آڑے ہاتھوں لیتے کہا کہ کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،آج ان کا شمار ملک کی مشہور ومعروف شوبز کی شخصیات میں ہورہا ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحہ پر شوبز سٹاز بھی اظہار افسوس کررہے ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ان کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے واقعہ کے بعد خواتین کے پردے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں زیادتی کے کیسز میں اضافے کی وجہ پردہ نہ کرنا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے صارف کی تحریری پوسٹ کو پڑھ کرسوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پرپردہ کرنے کا درس دینے والی اور ملک میں بڑھتے زیادتی اور ہراسانی کے کیسز کو پردہ نہ کرنے کی وجہ قرار دینے والی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلو ہم تو پردہ کر لیں کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں۔‘
اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ساحلہ خان نامی صارف سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونے کی وجہ بھی کیا یہ پردہ ہی ہے؟