(سٹی42)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گہماگہمی کاسماں بندھ ہوا ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کا کہیں غلط تو کہیں صحیح استعمال ہورہا ہے، گزشتہ دنوں پاکستانی مشہور ٹک ٹاک سٹار کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے انتقال کی خبر شیئر کی جس پر سن کراہل محلہ کے لوگ بھی اظہار تعزیت کے لئے جمع ہوگئے مگر پہنچنے پر پتہ چلا کہ معاملہ ہی کوئی اور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور ٹاک ٹاک سٹار عادل راجپوت جن کی بے تحاشہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور ان کے فالوورز کی بھی کثیر تعداد پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہے، گزشتہ دنوں ان کی اہلیہ فرخ راجپوت کی جانب سے روتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں اہلیہ نے زاروقطار روتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا۔وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔وہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ٹاک ٹاک سٹار عادل راجپوت کے انتقال کی خبر کا سن کر اہل محلہ اور ان کی چاہنے والوں کی طرف افسوس کا اظہار کیا جانے لگا، مگر بعدازاں معاملہ کھل کرسامنے آیا کہ عادل زندہ ہے،رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی مشہور خاتون نے یہ شرمناک حرکت ٹک ٹاک پر مزید شہرت حاصل کرنے کے لئے کی، جس کے بعد عوام غصے سے لال پیلے ہوگئے اور سکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک جوڑی کو حوالات میں بند کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کے جذبات کو مجروح نہ کریں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹاک ٹاک سٹار عادل کی اہلیہ کو مسلسل روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جیسے گھر میں قیامت برپا ہوگئی ہو۔