ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان کیڈر افسران پنجاب حکومت پر بوجھ بن گئے

نان کیڈر افسران پنجاب حکومت پر بوجھ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور :سٹی42:قیصر کھوکھر:  نان کیڈر افسران پنجاب حکومت پر بوجھ بن گئے،  نان کیڈر افسران پنجاب حکومت سے ماہانہ ایک لاکھ سے زائد ایگزیکٹو اور سیکرٹریٹ الاؤنس لینے لگے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق نان کیڈر افسران پنجاب حکومت پر بوجھ بن گئے،   نان کیڈر افسران پنجاب حکومت سے ماہانہ ایک لاکھ سے زائد ایگزیکٹو اور سیکرٹریٹ الاؤنس لینے لگے ہیں۔  نان کیڈر افسران ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت میں تعینات ہیں۔ نان کیڈر افسران تمام کے تمام کیڈر پوسٹوں پر تعینات ہیں جس کے باعث پی ایم ایس افسران کی حق تلفی ہور ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ نان کیڈر افسران وفاق میں نوکری کی بجائے پنجاب حکومت میں اضافی تنخواہ ہونے سے وجہ سے پنجاب حکومت نوکری کو ترجیح دیتے ہیں۔  نان کیڈر افسران میں محمود بھٹی ، حیدر علی ، شگفتہ زریں ، رانا عبید اللہ انور ، اسفندیار بلندی ، فرخ جبیں ، عرفان نذیر ، معید امان رانا ، خرم عزیز شامل ہیں۔

عبید اللہ انور نان کیڈر ہونے کے باوجود سیکرٹری خزانہ جنوبی پنجاب تعینات ہیں اور ڈبل تنخواہ، ایگزیکٹو الاؤنس اور سیکرٹری الاؤنس بھی لے رہے ہیں۔یہ نان کیڈر افسران وفاق کے واپس بلانے کے باوجود بھی پنجاب میں ہی ٹکے ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer