157 اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری

16 Sep, 2020 | 09:52 AM

Shazia Bashir

اکمل سومرو: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے 157 مرد وخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے اور  میرٹ پر نہ ہونے پر 137 اساتذہ کی درخواستیں تبادلوں کیلئے مسترد کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے 157 مرد وخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ آن لائن ایپ کے ذریعے 27 اگست تک کالج اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستیں وصول کی گئیں۔کل 326 اساتذہ نے گھر بیٹھے تبادلے کے لئے اپلائی کیا۔

15 ستمبر کو چھان بین کے بعد 157 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ایپ پر ہی اپ لوڈ کردئیے گئے۔ محکمہ نے تبادلوں کیلئے 32 درخواستیں مسترد کی۔ جب کہ 137 اساتذہ میرٹ پر پورے نہیں اتر سکے۔ ایک ہی سیٹ کے لئے متعدد افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

میرٹ کے لئے اپنے آبائی ضلع سے باہر تعیناتی،ہارڈ ایریا کے کالج میں تعیناتی اور کوالیفکیشن کے نمبر تھے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ کی فہرستیں ویب سائیٹ پر جاری کر دی ہیں اور اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے کالج میں جوائننگ دیں۔

 دوسری جانب   پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا کنوینس الاونس بحال کردیا گیا،  اساتذہ کی تنخواہوں میں سے گذشتہ چھ ماہ سے کنوینس الاونس کی کٹوتی کی جارہی تھی، کورونا وائرس کے باعث 13 مارچ سے صوبہ بھر کے سکولز کو بند کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں