فلم ”دال چاول“ کا پوسٹر جاری

16 Sep, 2019 | 11:43 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم دال چاول کا پہلا پوسٹر لانچ کردیا گیا، پیکچز مال سنے پیکس سینما میں فلم کے پوسٹر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم دال چاول کے پوسٹر کی لانچنگ تقریب میں فلم کے فنکاروں اداکارہ مومنہ اقبال، سلمان شاہد، صائمہ سلیم، احمد سفیان سمیت فلم ہدایتکار اویس خالد، ڈی او پی کاشف رضوی سمیت دیگرٹیم ممبران نے شرکت کی اور پوسٹر آویزاں کیا۔

فلم کے مرکزی کرداروں مومنہ اقبال اور سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ فلم شائقین کو بے پناہ پسند آئے گی۔ فلم کے ہدایتکار اویس خالد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوانوں کے مسائل کو نمایاں کرنے کے ساتھ سبق آموز بھی ہوگی۔

فلم سیچوایشنل کہانی پر مبنی ہے جس کو ناصر اکبر نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم چار اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں