انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

16 Sep, 2019 | 09:51 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور داتا گنج بخش زون کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، شاہ جمال کی آبادی احاطہ مول چند کے مین بازار سے پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور داتا گنج بخش زون کے شعبہ ریگولیشن نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ شاہ جمال کی آبادی احاطہ مول چند کے مین بازار سے پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ ہیوی مشینری ایکسویٹر سے 12 پختہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن کی قیادت ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن زونل سطح پر جاری ہے، عارضی تجاوزات و پختہ تجاوزات کی جہاں نشاندہی پر کارروائی کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں