سونے کی قیمت میں اضافہ، صارفین پریشان

16 Sep, 2019 | 09:28 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو پچاس روپے کا اضافہ، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سات سو پچاس روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ستاسی ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا اناسی ہزار سات سو پچاس روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اٹھارہ ڈالر فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار پانچ سو چھ ڈالر کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی ایک ہزار ایک سو روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھاکہ رواں ہفتے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا مزید امکان ہے۔

مزیدخبریں