این سی اے میں داخلوں کا آغاز

16 Sep, 2019 | 07:33 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز، داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ایم فل میں داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماسٹر پروگرامز میں ملٹی میڈیا، ویژول آرٹس اور انٹیریئر ڈیزائن میں داخلوں کیلئے فارم جاری کیے جا رہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں ملٹی میڈیا، ویژول آرٹس اور انٹیریئر ڈیزائن میں داخلے کیے جا رہے ہیں، این سی اے میں ایم فل ان کلچرل سٹڈیز میں بھی داخلہ ہوں گے۔

کالج حکام نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ داخلہ کیلئے اپنی درخواستیں دو اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز اور انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں ہوں گے۔ داخلہ سے متعلق مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں