شہبازعلی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا، منصور رانا کو ٹیم کا منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ کرکٹر منصور رانا کو ٹیم کا آپریشنز، لاجسٹک اور ایڈمنسٹریٹیو منیجر مقرر کردیا ہے۔
منیجر کے علاوہ ٹیم انتظامیہ میں مصباح الحق ہیڈ کوچ، وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ کوچ، کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ، ملنگ علی مساجر جبکہ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سکیورٹی منیجر ہوں گے۔