’’پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئےآرڈیننس لارہے ہیں‘‘

16 Sep, 2019 | 04:27 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون محمد بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے نہیں لگا رہے ، پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا سپیکر کی صوابدید ہے، اپوزیشن احتجاج کرے یہ اس کا حق ہے لیکن اسمبلی فلورقیدیوں کے بجائے قانون سازی کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے پہلے سال حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی، قیدیوں کو پے رول پر رہا کرنے کا قانون بھی لارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ سیشن کے دوران بھی چیمبر زمیں بیٹھی رہی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس ریفارمز پر بھی کام ہورہا ہے، سپریم کورٹ، وفاق اور پنجاب مل کر پولیس ریفارمز کے حوالے سے سفارشات تیار کررہے ہیں۔

شہباز گل کو عہدے سے ہٹائے جانے پر ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کچھ اختیارات وزیر اعلی کے صوابدیدی ہوتے ہیں، شہباز گل کی برطرفی وزیر اعلی کا فیصلہ تھا۔

مزیدخبریں