لاہور سمیت ملک بھر میں حج آپریشن مکمل

16 Sep, 2019 | 01:44 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: لاہور سمیت ملک بھر میں حج آپریشن مکمل، دولاکھ کے قریب حجاج کو وطن واپس لانے کا عمل قومی ایئر لائن سمیت نجی ایئر لائن نے تکمیل تک پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ونجی سکیم کے تحت حجاج کرام سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، مکہ اور مدینہ سے حجاج کی واپسی لاہور سمیت ملک کے دس بڑے ایئرپورٹس سے مکمل کرلی گئی۔   پی آئی اے نے اس سال بغیر کرائے پر لیے جہاز حج آپریشن مکمل کیا، سابقہ حکومتوں کےدور میں 2500 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے طیارے ویٹ لیز یاڈرائی لیز پر لیے جاتے رہے۔

ملک کے دس بڑے ایئر پورٹس پر حجاج کی واپسی کا سلسلہ 15 ستمبررات گئے تک جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب میں ڈیوٹی دینے والا سٹاف بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں وطن واپس پہنچ جائے گا۔ 

مزیدخبریں