لاہورمیں ڈینگی کیسزسامنے آنے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

16 Sep, 2019 | 12:30 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ڈینگی پر قرارداد جمع، انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہ، ڈینگی مہم سے غفلت اورناکام حکمت عملی کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ شہرمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ تشویشناک ہے، سابقہ دور حکومت میں میاں شہبازشریف کی کاوشوں اور ڈینگی مہم کی وجہ سے کافی حد تک ڈینگی پر قابو پا لیا گیا تھا۔

لیکن موجودہ حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی، کنول لیاقت ایڈووکیٹ  نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ حکومت جامع حکمت عملی ترتیب دے کر ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے۔ 

مزیدخبریں