عابد چوہدری: باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں ستر سالہ شہری کی گھر سے بوسیدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق باغبان پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں واقع زیتون کالونی میں گھر سے 70 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش بر آمد ہوئی، پولیس کے مطابق 70سالہ اعظم گھر میں اکیلا رہتا تھا جبکہ لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ اعظم کے ورثا کو ناروال بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔