نواز شریف سے چودھری شجاعت کی ملاقات، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

16 Sep, 2018 | 05:15 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان لیگ (ق) کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین اور راسخ الٰہی کے ہمراہ میاں محمد نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ انھوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میاں شہبازشریف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے میاں نوازشریف سے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نہایت مدبر اور سنجیدہ خاتون تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں