باٹا پور دیہی مرکز صحت میں ڈنڈے سوٹے چل گئے، 4 افراد زخمی

16 Sep, 2018 | 04:51 PM

Sughra Afzal

(عیشہ خان) باٹا پور دیہی مرکز صحت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باٹاپور کے مقامی گاؤں میں واقع مرکز صحت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ڈنڈوں سوٹوں سے ہونے والی لڑائی  میں  چار افراد شدید زخمی ہوگئے  جبکہ مرکز صحت کے بیرونی دروازے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے  اوردفتر کے اندر لڑائی اور توڑ پھوڑ کے باعث سامان کو بھی نقصان پہنچا ۔ تصادم میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ہسپتال میں موجود عملے کے اطلاع کرنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں اور ذاتی رنجش کی بنا پر واقعہ پیش آیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں